نیشنل ہائی وے گھگر پھاٹک کے قریب سیلاب متاثرین کا احتجاج۔
مبینہ طور پر کیمپ میں
علاج کی سہولت نہ ملنے پر بچی کے
انتقال کا الزام۔ وہی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔
نیشنل ہائی وے گھگر پھاٹک کے قریب سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔
پولیس ذرائع کےمطابق
احتجاج مبینہ طور پر سیلاب متاثرین کیمپ میں موجود بیمار بچی کے انتقال پر کیا
جارہا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا
کہ دو سالہ سائرہ مناسب طبی سہولیات نہ ملنے پر جان کی بازی
ہار گئی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سیلاب متاثرین کیمپ میں طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
مظاہرین کےمطابق سیلاب
متاثرین کیمپ میں انتقال کرجانے والی بچی کا تعلق ضلع کندھ کوٹ سے تھا ۔
بچی کو ایک روز قبل بخار
ہوا تھا ،ڈاکٹرز نے ڈینگی کی تصدیق کی تھی۔
الزام لگایا کہ بروقت علاج نہ ہونے پر بچی کا انتقال ہوا۔
انتقال کرجانے والی بچی کی
نماز جنازہ نیشنل ہائی وے گھگر
پھاٹک کے قریب ہی ادا کردی گئی۔