کراچی،عدنان اطہر
ایم کیو ایم نے سندھ میں فوری نئے صوبے کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ہم صوبے
کیلئے زمین ساتھ لائے ہیں۔ ایم کیو ایم زیادہ دیر تک عوامی مزاحمت سے دور نہیں
رہ سکے گی۔کراچی میں جرائم کرنے اور روکنے والے دونوں غیر مقامی ہیں۔
کنوینئر ایم کیوایم
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 2017 کی مردم شماری میں سندھ کے شہری علاقوں
کی آبادی کو نصف ظاہر کیا گیا۔ مردم شماری میں ڈنڈی نہیں ،،،، ڈنڈا مارا گیا ہے۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاول بھٹو جان لیں کہ ہم ترقیاتی
کاموں نہیں ،، آپ کی کرپشن میں
رکاوٹ بنتے ہیں۔کورونا کو بہانہ بناکر پہلے کاروبار
اور اب تعلیم کو تباہ کیا جارہا ہے۔
ہم اعلی عدالتوں
سے آپ کے ذریعے یہ مطالبہ کرتے ہیں 1998 میں جو مردم شماری ہوئی اس کی بنیاد پر فوری طور پربلدیاتی انتخابات کرائے جائیں
ڈپٹی کنوینئر عامر خان
نے کہا کہ شہری علاقوں کے عوام کو مزاحمت
پر مجبور نا کریں۔ بلاول بھٹو نے جس ایمپریس
مارکیٹ اور کڈنی ہل کا دورہ کیا،،، وہ ایم کیو ایم کے میئر نے کلیئر کرائے ہیں۔
کتے کے کاٹنے کی ویکسین اندرون سندھ پہنچانے میں کیا ایم کیو
ایم رکاوٹ ہے آپ اپنے گیارہ بارہ سال میں ایک بس کا اضافہ نہیں کرسکے پانی کی ایک بوند کا اضافہ نہیں کیا ،،کیا اس میں
ایم کیو ایم رکاوٹ ہے
ایم کیو ایم کے رہنماوں
نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جعلی جمہوریت کی
آڑ میں آمریت قائم کررکھی ہے۔جب تک ان سے نجات نہیں ملے گی ترقی کا عمل شروع نہیں ہوگا۔