قاہرہ/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر کو غزہ کے لیے تشکیل دیے جانے والے بورڈ آف پیس کا رکن بننے کی دعوت دی ہے

عمران عمران

 قاہرہ/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر کو غزہ کے لیے تشکیل دیے جانے والے بورڈ آف پیس کا رکن بننے کی دعوت دی ہے


قاہرہ/واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصری صدر کو غزہ کے لیے تشکیل دیے جانے والے بورڈ آف پیس کا رکن بننے کی دعوت دی ہے۔ مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق مصر اس دعوت کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔  


خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے بورڈ آف پیس میں رکنیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نام بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔  


اطلاعات کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے۔ اس اقدام کو خطے میں امن قائم کرنے کی نئی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔