وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے سمندری طوفا ن کے پیش نظر کراچی میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

 بجلی اور انٹرنیٹ نظا م متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

شہر کے بڑے نالوں کی صفائی کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف برساتی نالوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔

انہوں نے  نالوں کی  صفائی،  پانی کے بہاؤ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

 وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو گجر نالہ، اورنگی اور  محمود آباد نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کی ہدایت  کردی۔

  ان  کا کہنا تھا تیز  ہواؤں سےبجلی کےکھمبے،درخت  اور  بل بورڈز گرنے کاخدشہ اور بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے   مطابق سمندری طوفان  سے بجلی اور  انٹرنیٹ کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ  ہے۔

 وفاقی وزیر آئی ٹی  نے پی ٹی اے کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ ٹاورز اور آپٹیکل فائبر کیبل کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کریں۔