کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کڑی سیکیورٹی

عمران عمران

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کڑی سیکیورٹی

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کڑی سیکیورٹی۔پولنگ اسٹیشنز پر  پولیس، رینجرز اور ایف سی تعینات ہوگی۔

 پولیس اور رینجرز کا دونوں شہروں میں مشترکہ فلیگ مارچ۔

کمشنر آفس میں کنٹرول روم بھی  فعال کردیا گیا۔ آئی جی سندھ کا کہناہے  الیکشن ڈیوٹی سےروزمرہ کی پولیسنگ متاثر ہوگی۔ ناخوشگوارواقعات کےخدشات موجودہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے الیکشن کمیشن میں سیکیورٹی انتظامات پر  اجلاس کے دوران  سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

 میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں آئی جی سندھ کا کہنا تھا کراچی اور حیدرآباد میں اڑسٹھ ہزارپولیس اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔

ایف سی کی بیس پلاٹون کے تقریبا چھ سو  جوان حساس ترین پولنگ اسٹیشزپر موجود ہوں گے۔

 پولیس اہلکاروں کی الیکشن ڈیوٹی پرتعیناتی سےروزمرہ کی پولیسنگ متاثرہوگی۔

الیکشن کےدوران ناخوشگوار واقعات کےخدشات موجودہیں۔

 سندھ رینجرز نے بھی حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی۔

 رینجرز کے اہلکار  پانچ سو  حساس پولنگ اسٹیشن میں تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز کی سات سو کوئیک رسپانس ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار  رہیں  گی۔

رینجرز نے پولیس کے ہمراہ کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔

سیکیورٹی کے تناظر میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن بھی کیا۔

اس دوران متعدد جرائم پیشہ افراد کو  گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن  برآمد کرلیا گیا۔

کمشنر آفس  سے بلدیاتی انتخابات کی  مانیٹرنگ شروع   ہوگئی۔

 کمشنر آفس کا کنٹرول روم بھی مانیٹرنگ کے لئے  فعال کردیا گیا ہے۔

 تمام افسران کو کمشنر آفس میں بلایا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر  کی صدارت  میں اجلاس ہوا،، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے انتخابی سامان کی ترسیل پر بریفنگ تھی۔