سائفر کیس،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سائفر کیس،سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی  سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

سائفر کیس،سابق چیئرمین  پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی  سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت
سابق چیئرمین  پی ٹی آئی کے وکیل   کی جانب سے     اسلام آبادہائیکورٹ میں دلائل  جاری 
 کل کا دن  دلائل کیلئے دیں ،مکمل کرلوں گا،وکیل سلمان صفدرکی استدعا
کل تو جمعہ ہے، 2 رکنی بینچ  سماعت نہیں کریگا، چیف جسٹس عامر فاروق
پیر  کوایک سے 4 بجے تک سماعت کرینگے،چیف جسٹس     عامر فاروق  
آپ تیاری کے ساتھ آئیں، چیف جسٹس     عامر فاروق     کی  وکیل  کوہدایت 
اسد مجید امریکا میں پاکستان کے سفیر تھے، انہوں نے سائفر بھیجا، وکیل 
اسد مجید نے بتایا کہ وہ ڈونلڈ لو کے ساتھ کھانے پر بیٹھے تھے، سلمان صفدر
اسد مجید نے  بیان میں یہ نہیں کہا کہ کیا بات تھی جس کی بنیاد پر سائفر بھیجنا پڑا، سلمان صفدر 
اسد مجید نے  بیان میں کہا کہ سائفر میں سازش کی کوئی بات نہیں لکھی، سلمان صفدر
اسد مجید کہتے ہیں کہ انہوں نے قومی سلامتی میٹنگ میں کہا کہ ڈی مارش کیا جائے، وکیل
ٹرائل جج نے لکھا کہ سائفر  ایپی سوڈ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا، وکیل
سائفر ایپی سوڈ کا کیا مطلب ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا استفسار
جج کو اس    سے متعلق مزید مخصوص انداز میں لکھنا چاہیے تھا، چیف جسٹس عامر فاروق
اسد مجید نے بھی یہ نہیں بتایا کہ اس نے بھیجا کیا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق