بحریہ عرب میں طوفان کے پیش نظر

عرفان علی عرفان علی

بحریہ عرب میں طوفان کے پیش نظر

بحریہ عرب میں طوفان کے پیش نظر  گہرے سمندر میں  موجود پندرہ سو اکسٹھ  میں سے بارہ سو اکہتر لانچیں محفوظ مقام پر آگئی ہیں۔

سمندری طوفان کے پیش نظر پاک بحریہ۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی،فشر فوک اور دیگر ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ سترہ کےعلاوہ باقی  تمام لانچیں  گہرے سمندر سے واپس محفوظ مقامات پر  لوٹ آئی ہیں۔کھارو چھان  میں اسی کشتیاں، ابراہیم حیدری میں ستائیس اور  کنڈ ملیر میں باسٹھ لانچیں کناروں پر آگئی ہیں۔ہنگول میں ستائیس اور  کاکا ولیج میں باہتر  کشتیوں کو  محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی کا کہنا ہے کہ باقی بچ جانے والی لانچوں کو مختلف جےٹیوں پر رکنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ پاک بحریہ اور دیگر ادارے پیٹرولنگ کررہےہیں۔ مساجداور فشریز سمیت جےٹیز سےاعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔