حکومت پر شہباز شریف نے تنقید کے نشتر برسا دیئے

عرفان علی عرفان علی

 حکومت پر شہباز شریف نے تنقید کے نشتر برسا دیئے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ افراد کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی مسائل کا حل ہےاور  پانی کے قطرے پر بھی ٹیکس لگایا گیاہے

 یہ بات  اسلام آباد میں میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اورسراج الحق کی ملاقات  کے بعد میڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پشتونخواہ پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف دیگر جماعتوں کی طرح ہمارے پاس آئے ہیں، انھوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے سامنے آپشنز رکھے ہیں، موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے پانی کے قطرے پر بھی ٹیکس لگایا گیاہے انکا کہناتھاکہ عوام کے لیے زندگی کو مشکل بنا دیا گیا ہے، عدم اعتماد جمہوریت کا ایک طریقہ کار ہے ہم نے شہباز شریف کو بتایا کہ ہے آپکی۔ تجاویز پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے افراد کی تبدیلی کے بجائے نظام کی تبدیلی مسائل کا حل ہے، ہم نے شہباز شریف کو تجویز دی ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے، اگر نظام نہیں چل رہا تو نئے مینڈیٹ سے نئی حکومت مسائل حل کر سکے، شہباز شریف نے ایک حد تک اس ہر اتفاق کیاہے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ایلکشن ریفارمز کرنی چاہییں، اس کے بغیر الیکشن کرانابھی مسئلے حل نہیں، امید ہے سب جماعتیں اس ہر سوچیں گی، پاکستان میں متناسب نمائندگی کا نظام ہونا چاہیے ملک میں اللہ کا نظام نافذ ہو تو ملک میں ترقی ممکن ہو گی اللہ کا نظام نہیں آیا اسی لیے وحدت کو بھی نقصان پہنچا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہاہےکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف درخواست کی عدم اعتماد پر جماعت اسلامی ساتھ دے، یہ بائیس کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، ان وجوہات پر عدم اعتماد کی تحریک داخل کی گئی،، چاہتے ہیں فریش مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے عوام کی خدمت کی جائے،،

ان کا کہناتھاکہ میری درخواست پر سراج الحق صاحب ملاقات ہوئی ان کے شکرگزار ہیں، ہر سیاسی جماعت کے ساتھ بات کرنا ہمارا حق ہے،، پی ٹی آئی کا کچھ اصل مینڈیٹ اور کچھ جعلی تھا،، پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی بات کرینگے اور آج عمران خان کے دعوے کہاں گئے جو انہوں نے کئے تھے؟