سندھ حکومت نے قانون اور سوشل سائنسز کے طلباء کے لیے انسانی حقوق کا انٹرن شپ پروگرام کا اجراء کردیا۔
کراچی محکمہ انسانی حقوق حکومت سندھ اور ڈیننگ لاء اسکول آنے والے انٹرن شپ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔ یہ پروگرام قانون اور سوشل سائنسز کے نئے گریجویٹس کے لیے ہے۔ اس بات کا فیصلہ آغا فخر حسین ڈائریکٹر ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ اور حذیفہ بوہرہ سی ای او اور ڈائریکٹر ڈیننگ لاء سکول کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔ ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق آغا فخر حسین نے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں انسانی حقوق اور انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ پروگرام نئی نسل میں سرمایہ کاری کے مترادف ہے۔ یہ تعاون نوجوان گریجویٹس کو اپنے مستقبل میں انسانی حقوق کے لیے موثر وکیل بننے کے لیے ان کے ہنر اور علم میں اضافے کا باعث ہوگا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پانچ ماہ کا تربیتی اقدام انسانی حقوق کے قوانین کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا۔انسانی حقوق کے محکمے کے آپریشنل کام اور بین الاقوامی این جی اوز کے ساتھ عملی تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ پروگرام نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے ترتیب کیا گیا ہے جو پاکستان میں انسانی حقوق اور انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے مدد دے گا۔