کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا اور ملیر ندی جمعہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا  اور  ملیر ندی  جمعہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے۔

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا  اور  ملیر ندی  جمعہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے۔ چار ملزموںکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

 کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے  ٹی سی ایس کٹ ندی کے قریب مبینہ مقابلہ کے بعد دو ملزموں کو  زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایس  پی کورنگی کے مطابق ملزموں کےقبضے سے اسلحہ،چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد  ہوئے ہیں۔ ادھر  ملیر ندی جمعہ گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد دو ملزم  زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  ایک ملزم کی  حالت تشویشناک ہے۔