سندھ پولیس کے افسران و ملازمین کے لئے اچھی خبر،یکم نومبر سےنئی ہیلتھ انشورنس پالیسی کا آغازہوگیا ۔۔۔ سندھ پولیس کے ملازمین یا اہلخانہ ملک کےدوسونجی اسپتالوں سےدس لاکھ روپے تک کا علاج کراسکیں گے ۔۔۔
حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پولیس کے افسران وجوانوں کےلیےہیلتھ انشورنس کی مد میں رقم جاری کردی گئی۔۔۔سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء کو بتایاگیاکہ ہیلتھ انشورنس کے تحت سندھ پولیس کے ملازمین یا اہلخانہ ملک کےدوسو نجی اسپتالوں سےدس لاکھ روپے تک کا علاج کراسکیں گے۔۔۔ مجوزہ اسپتالوں میں زیر علاج پولیس اہلکاروں، اہل خانہ کو یکم نومبر سے ہیلتھ پالیسی کے تحت طبی سہولتوں کا آغاز کردیا گیاہے۔۔۔آئی جی سندھ نےکہاکہ ہیلتھ پالیسی کا یہ پہلا اور ابتدائی سال ہے،ہمیں اس سہولت کو کامیاب بنانا ہے۔۔۔انہوں نےہدایت کی کہ فوکل پرسن اور ویلفیئر افسراسپتالوں میں یقینی بنائیں کہ دستاویزی کارروائی علاج میں تاخیر کا سبب ہر گز نہ بنے۔۔۔ اے آئی جی ویلفیئر نےبریفنگ میں بتایاکہ اہلکاروں کی رہنمائی کے لئے مرکزی ویلفیئر برانچ سی پی او کی ہیلپ لائن دن رات فعال ہے۔۔۔