فی تولہ سونا چار ہزار، تین سو روپے سستا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں دو سو اکیاسی پوائنٹس کا اضافہ۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ننانوے ہزار، تین سو سترہ پوائنٹس تک ٹرید ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کم ہوگئی۔
فی تولہ سونا چار ہزار، تین سو روپے سستا ہوکر دو لاکھ، اٹہتر ہزار، چارسو روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار، چھ سو ستاون روپے کمی کے بعد دو لاکھ، اڑتیس ہزار، چھ سو تراسی روپے ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہینڈریڈ انڈیکس دو سو اکیاسی پوائنٹس اضافے کے بعد اٹھانوے ہزار، اناسی پوائنٹس پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ ننانوے ہزار، تین سو سترہ پوائنٹس تک ٹرید ہوئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کمی کے بعد دو سو ستتر روپے، پچھتر پیسے ہوگئی۔