کراچی میں شائقین کے لیے ایک منفرد کامیڈی ڈرامہ بڈھا مر گیا کیا ؟پیش کیا جا رہا ہے ۔ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں ستائیس نومبرسے شروع ہونےوالامزاحیہ کھیل یکم دسمبرتک رات آٹھ بجےپیش کیاجارہاہے ۔۔۔ہم نیوز ناپامیں جاری مزاحیہ کھیل کا میڈیاپارٹنرہے
معروف امریکی مصنف نیل سائمن کے مشہور ڈرامے دیسن شاہن بوازثمینہ نذیر نے اردو میں ترجمہ کیا اور اسٹیج پر ڈھالا ہے ۔۔۔کہانی دو مزاحیہ فنکاروں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے وقت ایک ریٹائر ہو چکا اور دوسرا مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے ۔۔۔ڈرامےمیں کاشف حسین اور رچنا کرپلانی کے ساتھ سمحان غازی اور سعد فریدی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ کھیل نے شرکا کو زندگی کے بدلتے رنگوں کے بارے میں آگاہ کیا۔۔۔فنکاروں کی شاندار اداکاری مکالموں کی برجستگی اور کہانی کی گہرائی میں شائقین کو اپنی طرف کھینچ لیا ۔۔۔ کھیل بڈھا مر گیا کیا اتوار تک ناپا میں جاری رہے گا ۔۔۔