امریکی معاونت
سے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں طبی
سہولیات کی فراہمی کے نئے پروگرام کاآغاز۔
خاندانی منصوبہ بندی، ماں اور نوزائیدہ سمیت دیگر بچوں کو علاج معالج کی
خدمات فراہم کی جائیں گی۔
امریکی ایجنسی
برائے بین الاقوامی ترقی کے مشن ڈائریکٹر اور وزیر صحت سندھ نےنئے صحت پروگرام کا
افتتاح کیا۔
بلڈنگ ہیلتھ فیملیزایکٹوٹی پروگرام کے تحت سندھ اور خیبرپختونخوا میں بنیادی صحت کے نظام کو وسیع اور بہتر بنایا جائے گا۔ اس مقصد کےلئے
امریکی حکومت کی جانب
سے چار کروڑ ڈالرز کے فنڈز جاری کئے
جاچکے ہیں۔
مشن ڈائریکٹر امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی
ترقی کا کہنا تھا کہ امریکا کی حکومت
سندھ کے ساتھ طویل اور تاریخی شراکت داری ہے۔
یو ایس ایڈ
اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کا عزم رکھتی ہے،،جس کے ذریعے
عوام کی زندگیوں کو محفوظ اور مزید
بہتر بنایا جائے گا۔