معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔


معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ اشنا شاہ  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

معروف اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ اشنا شاہ  بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔اس سے پہلے طلعت حسین،ثمینہ پیرزادہ،  بہروز سبزواری ، روبینہ اشرف،دردانہ بٹ سمیت کئی نامور فنکار  مہلک وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔


ملک میں کوروناووباکی چوتھی لہرکےدوران ٹیلی ویژن انڈسٹری کے کئی معروف اداکاربھی  وائرس سےمحفوظ نا رہ سکے۔معروف اداکارہ اشنا شاہ اورفیصل قریشی  بھی کوروناوائرس میں مبتلاہوگئے۔فنکاروں نے سوشل میڈیاکےذریعے اس بات کی تصدیق کی ۔فیصل قریشی نےکہاکہ میں ویکسین لگا چکا  ہوں اور  مجھ میں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔اشناشاہ   کہتی ہیں  وہ  کورونا سے بچاو کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگواچکی ہیں۔۔

اس سے قبل بہروز سبزواری، روبینہ اشرف، عدنان صدیقی،سنبل اقبال، آمنہ الیاس، گلوکار جواد احمد، ندا یاسر، صحیفہ جبار، امیر گیلانی بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ طلعت حسین،ثمینہ پیرزادہ، مریم نفیس، واسع چوہدری ، ابرار الحق،سکینہ سموں، ،میکال ذوالفقار،اسٹینڈ اپ کامیڈین اور میزبان شفاعت علی بھی کورونا وائرس  سے محفوظ نہیں رہے۔  ٹی وی  اداکارہ صنم جنگ اور  نیلم منیرسمیت موسیقارسلمان احمدبھی کوروناکی زدمیں آچکےہیں۔معروف اداکارہ سنگیتااور فلم انڈسٹری کےلیجنڈاداکارمصطفٰیٰ قریشی اورانکی اہلیہ بھی کورونامیں مبتلاہوچکے ہیں۔


    ٹی وی  کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کوروناکےباعث وینٹی لیٹرپرزیرعلاج ہیں۔ سینئر اداکار مرزا شاہی اورمعروف ٹی وی اداکارہ سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرچکےہیں۔