کراچی سی ویو پر پولیس وردی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے چھ جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار جعلی پولیس اہلکار ساحل کے قریب موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے۔ انہیں روک کر پوچھ گچھ کی گئی،،تو انہوں نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکرز ہیں۔پانچ ملزموں نے کانسٹیبل اور ایک نے اے ایس آئی کی وردی پہن رکھی تھی۔ ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔