گریلو اور اس کے اطراف میں برسات نے تباہی مچادی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 گریلو اور اس کے اطراف میں برسات نے تباہی مچادی

 

گریلو اور اس کے اطراف میں برسات نے تباہی مچادی ۔

ستر سے زائد دیہات 400 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ٹائون کمیٹی گریلو، گوٹھ عمر بھیو،گوتھ محراب سندیلو، رشید وگن، قادر بخش بھٹو م تہار تریچھا غلام علی زہراٹی، گوٹھ علی باغ گادھی کے مکانات گرکر تباہ ہوچکے ہیں۔

سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں بے یارو مددگار پڑےہیں اب تک ان کی کسی قسم کی کوئی امداد نہیں کی گئی۔




علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، خورشید جونیجو، ایم پی اے حذب اللہ بگھیو، ڈی سی لاڑکانہ سے امداد کی اپیل کی ہے کہ ان کے لیے رہائش خوراک اور ادویات کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سکون سے رہ سکیں۔