لیجنڈری اداکار اورطنزو مزاح کے بادشاہ عمرشریف کے انتقال کےبعد ان کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کاتانتا بندھاہواہے

صبانور صبانور

لیجنڈری اداکار  اورطنزو مزاح کے بادشاہ عمرشریف کے انتقال کےبعد ان کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کاتانتا بندھاہواہے

لیجنڈری اداکار  اورطنزو مزاح کے بادشاہ عمرشریف کے انتقال کےبعد ان کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کاتانتا بندھاہواہے۔مختلف سیاسی سماجی اور شوبز سے وابستہ شخصیات   تعزیت کیلئے پہنچے۔عمر شریف کے صاحبزادے  جواد  نے کہا  مشکل  وقت میں  گھڑی میں  حوصلہ بڑھانے پر سب کے شکر گذار ہیں  ۔

لوگوں  کے چہروں پر مسکراہٹیں   بکھیر نے  والا عظیم فنکارعمر شریف  سب کو دُکھی کر گیا ۔عمر شریف کے انتقال پر ان کے رہائش گاہ  پرتعزیت  کیلئے آنے والوں کا  تسلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ عمر شریف کے صاحبزادے جواد  شریف نے   مولانا بشیر فاروقی سے نماز جنازہ پڑھانے کی درخواست کی۔ جو انہوں نے قبول کرلی

 نمازہ جنازہ عمر شریف گراونڈ میں ہوگاجو بلاول ہاوس کےقریب ہے۔تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی کے روضے کےاحاطے میں ہوگی

عمرشریف کےصاحبزادےجوادشریف  نےکہاکہ تدفین کےانتظامات آخری مراحل میں ہیں۔۔۔چاہیےوالےوالد کےلیےدعاوں کاسلسلہ جاری رکھیں۔

میں صرف یہ ہی کہوں گا میرے والد صاحب بہت عظیم انسان تھےوہ نظر آرہاہے لوگوں کے پیار میں ۔تعزیت کے لیے آنےوالے تمام افراد میرے لیے قابل احترام ہیں

معروف کامیڈین  کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے قرانی کا اہتمام بھی کیا گیا