اسٹا ک مارکیٹ
کا ہینڈریڈ انڈیکس پینتالیس ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ انٹربینک میں ڈالر پچیس پیسے
مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین سو روپے بڑھ گئی۔
پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز مندی رہی۔ دن کے اختتام
پر ہینڈریڈ انڈیکس چورانو ے پوائنٹس کی کمی سے چوالیس ہزار نو سو تیئس پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں
ڈالر پچیس پیسے اضافے سے ایک سو چھتر روپے انچاس پیسے کا ہوگیا۔ سونے کی
فی تولہ قیمت ساڑھے تین سوروپے اضافے سے ایک
لاکھ چھبیس ہزار تین سو پچاس روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا تین سو روپے اضافے سے ایک لاکھ آٹھ ہزار تین سو پچیس روپے کا ہوگیا۔