کراچی میں بادل برستے ہی مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
کے الیکٹرک کا کہنا ہے ڈھائی سو فیڈرز کو
حفاظتی پالیسی کے تحت بند کیا ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں شہری بجلی سے محروم
ہوگئے۔سرجانی ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، موسی کالونی ، لیاری ، بلدیہ اور لانڈھی میں
بادل برستے ہی بجلی بند ہوگئی۔گلشن اقبال
، ملیر ، سہراب گوٹھ اور گلستان جوہر کے کچھ علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان
کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ڈھائی سو
فیڈرز کو حفاظتی پالیسی کے تحت بند کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بارش کا
پانی کھڑا ہونے کے باعث حفاظتی اقدام لینا
ناگزیر ہے