بارش برسانے والے سسٹم کی آج کراچی میں انٹری کا امکان۔ ہلکی برسات شہر کا گرم ماحول خوشگوار بناسکتی ہے۔
آج سے نو جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
شہر میں اس وقت موسم گرم ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
سولہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والےسسٹم کے آج دوپہر شہر میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
برساتی سسٹم کے زیر اثر شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آج سے نو جولائی تک شہرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔