تین سال بعد ہونے والا کے ایم سی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس نعرے بازی اور ہنگامہ آرئی کی نذر ہوگیا،

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

تین سال بعد ہونے والا کے ایم سی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس نعرے بازی اور ہنگامہ آرئی کی نذر ہوگیا،

تین سال بعد ہونے والا کے ایم سی سٹی کونسل کا پہلا اجلاس نعرے بازی اور ہنگامہ آرئی کی نذر ہوگیا،

کونسل ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرتا رہا ۔۔ چالیس منٹ پرمشتمل اجلاس میں  شہر کے مسائل پر بات ہوئی نہ تعمیر و ترقی کی کوئی اسکیم پیش کی جاسکی ۔

کراچی میونسپل کارپوریشن سٹی کونسل کےپہلےاجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سےہوا۔

جس کےبعداجلاس نعرےبازی،ہنگامہ آرائی کی نذرہوگیا ۔

مئیرکراچی مرتضی وہاب کی زیر صدارت ہونےوالےپہلےاجلاس میں کان پڑی آوازسنائی نہ دی۔

پی ٹی آئی منحرف رکن اسد امان کو بات کرنے کا موقع ملاتو پی ٹی آئی کے دیگر ارکان نے خوب احتجاج کیا۔

نعرے بازی سے بات آگے بڑھی تو  ہلڑبازی اور گتھم گتھا کےباعث اجلاس بدنظمی کاشکارہوگیا ۔

مئیرکراچی ارکان کو چب کراتے رہے لیکن ہنگامہ کم نہ ہوا۔

اس ہی دوران کچھ ارکان  نے ڈیسک پر چڑھ کرنعرے بازی  شروع کردی ۔

چالیس منٹ تک جاری رہنے والے اجلاس کا اختتام حافظ نعیم کےخطاب پر ہوا ۔

میڈیاسےگفتگومیں حافظ نعیم الرحمان نے مئیرکراچی کواڑےہاتھوں لیا ۔

مئیرکراچی مرتضی وہاب کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے تھے تاہم جماعت اسلامی اور پی ٹی

آئی کے ارکان نے اجلاس چلنے نہ دیا ۔

سٹی کونسل کے پہلے اجلاس میں سوئیڈن واقعے کے خلاف مذمتی جبکہ دوتعزیتی قراردادین پیش کی گئیں ۔