صوبائی وزیر جام خان شورو سے چینی کمپنی گیزوبا گروپ لمیٹڈ پاکستان کے نمائندے کی وفد کے ہمراہ ملاقات

عرفان علی عرفان علی

صوبائی وزیر جام خان شورو سے چینی کمپنی گیزوبا گروپ لمیٹڈ پاکستان کے نمائندے کی وفد کے ہمراہ ملاقات

صوبائی وزیر جام خان شورو سے چینی کمپنی گیزوبا گروپ لمیٹڈ پاکستان کے نمائندے کی وفد کے ہمراہ ملاقات

صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو سے چین کی کمپنی گیزوبا گروپ لمیٹڈ پاکستان کی  نمائندے مس ہانگ نا نے اپنے وفد کے ہمراہ آج انکے دفتر کلفٹن کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو اور مس ہانگ نا نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اورسکھر بیراج پراجیکٹ کی بحالی کی پیش رفت اور اس پر  مستقبل میں تعاون کے امکانات کے پربھی تفصیلی بات چیت کی ۔

چائنیز کمپنی کے وفد نے محکمہ آبپاشی کو اس منصوبے میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ چائنا گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ پاکستان زین طارق اور چوہدری ضیاء بھی موجود تھے ۔