وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاگھوٹکی میں نہر میں شگاف پڑنے کا نوٹس۔ فوری طور پر شگاف پُر کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے نہر میں شگاف کے نتیجے میں انسانی آبادی اور زرعی زمین کو نقصان سے بچایا جائے۔ سیکریٹری آبپاشی نے وزیراعلی سندھ کو رپورٹ پیش کردی۔ ان کا کہنا ہے نہر میں علی الصبح شگاف پڑا۔ فصلوں یا آبادی کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ مرمتی کام جاری ہے۔امید ہے جلد شگاف بند کر دیا جائے گا۔