پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے،

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے،

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے،چھٹی کے روز دوسرے دن کا کھیل دیکھنے شہریوں نے نیشنل اسٹیڈیم  کا رخ کرلیا ،،،شہری قومی ٹیم کی جیت کے لئے کافی پر امید نظر آ رہے ہیں،،، ٹیسٹ میچ کی سیکیورٹی کے لئے  پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے  ہیں

کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی دوسرے روز بھی بیٹنگ جاری ،،،،دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل دیکھنے شہریوں نے صبح سے ہی نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرلیا،،،،

دونوں ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچایا گیا،،،

چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچی ہے،،، جہاں شہری قومی ٹیم کی فتح کے لئے پر امید نظر آرہےہیں وہی شہریوں نے گزشتہ روز آسٹریلین ٹیم کی بیٹنگ کو بھی سراہا،،

نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی قومی ٹیم کی جیت کے لئے دعا گو ہیں،

پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکار ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی پرمامور ہیں جن میں  اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، سیکیورٹی ڈویژن ،ٹریفک پولیس ،اسپیشل برانچ  اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار شامل ہیں۔