وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کراچی

عرفان علی عرفان علی

 وزیراعظم  شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد  پہلا دورہ کراچی


وزیراعظم  شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد  پہلا دورہ کراچی۔  مزار قائد پر حاضری دی۔وزیراعلی ہاوس میں  اجلاس کی صدارت کی۔ کراچی چیمبر  اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔  مسائل پر  بات چیت کے لئے  تاجروں  کو اسلام آباد بلا لیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد   پہلی بار دورہ کراچی پر پہنچے،، توگورنر سندھ کامران  ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ نے  ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے    بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی

۔مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے  دعا بھی کی۔ اس موقع پر گورنر اور وزیراعلی سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بعد میں وزیراعظم شہباز شریف  وزیراعلی   ہاوس پہنچے، جہاں  صوبائی وزرا شرجیل

میمن اور  ناصر شاہ نے ا ن کا  استقبال کیا۔


وزیراعظم  شہباز شریف  کی صدارت میں  چیف منسٹر ہاوس میں وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ اور  صوبائی کابینہ ارکان کا  اجلاس ہوا۔ وزیراعلی  نے وفاقی حکومت کی جانب سے  سندھ کے حصہ کی  رقم کی مکمل ادائیگی نہ  کئے جانے۔ وفاق سے  سندھ کو کم ترقیاتی اسکیمیں ملنے کا شکوہ کیا۔  سیلاب متاثرین  کے لئے گھروں اور اسکولوں کی تعمیر میں وعدے کے مطابق  فنڈز کی ادائیگی نہ ہونے کی بھی نشاندہی کی۔


پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں جاری منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔گورنر ہاوس میں گورنر سندھ کامران  ٹیسوری  نے وزیرِ اعظم   سے ملاقات کی۔صدرکراچی چیمبرافتخاراحمد کی سربراہی میں   کے سی سی آئی کے بیس  رکنی وفد کی  بھی  گورنر ہاوس میں  وزیراعظم سےملاقات ہوئی۔ ایف پی سی سی آئی   کا   نمائندہ  وفد  بھی وزیراعظم سے  ملا ۔


تاجروں نے  بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعظم نے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد کو اسلام آباد بلا لیا ۔ سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی

ثاقب مگوں کا کہنا  تھا   اگلی ملاقات دو مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیراعظم کا  کہنا ہےاسلام آباد آکر متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریں تاکہ مسئلہ حل ہو۔