کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔


 کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

چہرہ ویب ڈیسک

کراچی میں سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔۔ سمندری ہوائیں آڑے آگئیں۔ زولو بوٹ  سے رسہ کرین شپ تک  تو پہنچادیاگیا۔۔ لیکن جہازکوپھرنہ نکالا  جاسکا۔۔  جمعرات کوآپریشن کےآخری روزبھی جہازپرباندھےگئے تین رسہ ٹوٹ گئے۔

کراچی میں ساحل پرپھنسےبحری جہازکا ری فلوٹنگ آپریشن۔۔ جہازکوساحل پرپھنسے ایک ماہ 7 دن ہوگئے۔۔ جہازکونکالنےکیلئےرواں ہفتے4 کوششیں کی گئی جوکامیاب نہ ہوسکی۔۔

جہازکی مدد کوآنیوالا کرین شپ ساحل پرپھنسا جسےنکال لیا گیا۔جہازکوگھسیٹنےکیلئےبلوائی گئی ٹگ بوٹ کا نچلہ حصہ بھی متاثرہوا،، جس کی  مرمت کردی گئی ہے۔۔ جہازکوگھسیٹنےکیلئےاستعمال ہونیوالےرسہ بھی باربارٹوٹنےکےواقعات ہوئے۔۔ ہائی ٹائیڈزمیں جمعرات کوبھی جہازپرباندھےگئےرسہ ٹوٹ گئےتھے۔۔

متعدد بار آپریشن میں ناکامی پروزارت بحری امورنےوجوہات طلب کرلی۔چیف ناٹیکل سرویئر نےسی میکس کمپنی کونوٹس بھیج دیا کہ جہازکونکالنے میں تاخیرکیوں ہوئی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جہاز کونکالنےمیں متعددر بارناکامی کی وجوہات بیان کی جائیں۔ جہاز کو مستقبل میں کیسے نکالاجائیگا اس پربھی پیشگی تیاری کی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔