کراچی
،کورنگی میں چھ سالہ بچی سےزیادتی وقتل کیس میں پانچ مشتبہ افراد گرفتار۔ علاقےمیں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل
کی جارہی ہیں۔
تفتیشی
ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بڑے
پیمانے پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔حراست میں لئے گئے پانچ مشتبہ افراد سے تفتیش کے علاوہ ان کا میڈیکل
بھی کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بچی کےاغواسےلاش ملنےتک واقعےکاکوئی عینی
شاہدنہیں ملا۔علاقےمیں لگےسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزحاصل کی جارہی ہیں۔ذرائع
تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب بھی
اعلیٰ پولیس افسران کا معاملہ اجلاس ہوا۔
تحقیقاتی ٹیم کے افسران نے ایک
مرتبہ پھر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جبکہ ایس ایس پی ملیر مقتولہ بچی کے گھر پہنچ گئے۔