کراچی، نزاہت خان
کراچی سمیت سندھ بھر میں پیر تیئس اگست سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
اساتذہ کی سو فیصد ویکسی نیشن کرانے والے ادارے ہی کھل سکیں گے۔ طلبا کے ساتھ والدین بھی ویکسی نیشن کارڈجمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
وزیرتعلیم سندھ
سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے میڈیا
کو بتایا کہ50 فیصد حاضری کے ساتھ
پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔اساتذہ کی100 فیصد ویکسی نیشن کرانے والے
اسکول ہی کھولے جاسکیں گے۔
آج طے یہ ہوا کہ پچاس
فیصد حاضری کے ساتھ چھ دن اسکول کھلے رہیں گے تین دن ایک شفٹ چلے گی تین دن دوسری
شفٹ چلے گی تاکہ بچوں کے درمیان بیٹھنے میں فاصلہ رکھا جاسکے
انہوں نے کہا کہ طلبا کے ساتھ والدین بھی ویکسی نیشن کارڈجمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ دیہات میں سست ویکسی نیشن کے سبب رعایت ہوگی۔ اچانک پی سی آرٹیسٹ کئے جائیں گے۔
شہروں میں اسکول بھیجنے والے والدین کو اپنے ویکسی نیشن
کارڈ اسکول انتظامیہ کو جمع کرانا ہوں گے
سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے
پاکستان کا آئین نہیں پڑھا۔یکساں نصاب تعلیم کی بات ٹھیک نہیں۔ ہم اپنے بچوں کو سندھ اور اپنے ہیروز سے متعلق
کیوں نہ پڑھائیں۔