کراچی نیٹی جیٹی پل کے قریب سمندر سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی۔متوفی دو ستمبر کو کیماڑی کے علاقے سے لاپتہ ہوا تھا۔
گھر سے بریانی لینے کے لئے نکلنے والے نویں جماعت کے طالب علم کی لاش تین ستمبر کو ملی تھی۔ اہلخانہ نے کافی دیر تک واپس نہ آنے پر جیکسن تھانے میں گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔اہلخانہ سرد خانے نے موجود لاش کو شناخت کیا۔ پولیس کےمطابق اہلخانہ نے گزشتہ رات لاش وصول کرلی۔ پولیس نے طالب علم کی موت کو خود کشی قرار دے دیا۔