کراچی
میں سپرہائی وے پر گار منٹس فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔فائربریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں اور اسنارکل کی مدد سے تین
گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پرقابوپایا
گیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی
میں سپر ہائی وے فیزون میں واقع
گارمنٹس فیکٹری کی دوسری منزل پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
آگ
لگنے کی اطلاع پرابتدائی طورپرفائر
بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور اسنارکل نے پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ بعد
میں فائر بریگیڈ کی مزید چار گاڑیاں پہنچ گئیں۔
فیکٹری کی دوسری منزل پر بڑی مقدارمیں
کپڑاموجودہونےکےباعث آگ نے شدت اختیار کی۔فائر افسر اورریسکیوآپریشن انچارج کاکہناتھافیکٹری میں
داخل ہونےمیں دشواری کاسامناہوا۔
پولیس کےمطابق آتشزدگی کےنتیجے میں کوئی
جانی نقصان نہیں ہوا۔ابتدائی طورپرآگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کےمطابق فائربریگیڈ
کےعملےکوپانی کی فراہمی کےلیےنیپا،سخی حسن اورصفورا واٹرہائڈرینٹ پرایمرجنسی
نافذکرکےواٹرٹینکرروانہ کیےگئے۔