کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ ایکسپریس وے پر سفر کیا اور ٹول ٹیکس بھی دیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے جام صادق پل سے شاہ فیصل کالونی تک مکمل ہونے والے ٹریک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں گاڑیوں کے قافلے میں ایکسپریس وے پر سفر بھی کیا۔ بلاول بھٹوزرداری کی گاڑی ملیر ایکپریس وے کے ٹول بوتھ میں داخل ہونے والی پہلی گاڑی تھی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے ٹول بوٹھ پر سو روپے کا ٹکٹ بھی خریدا۔