پروین رحمان قتل کیس میں ملوث پانچ ملزمان کورہا نہ کرنےکافیصلہ

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

پروین رحمان قتل کیس میں ملوث  پانچ ملزمان کورہا نہ کرنےکافیصلہ

  پروین رحمان قتل کیس میں ملوث  پانچ ملزمان کورہا نہ کرنےکافیصلہ۔

 اندیشہ نقص امن کے تحت تین ماہ کے لئے نظربند کردیا گیا۔

سندھ حکومت نے  کراچی میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی  ڈائریکٹرپروین رحمان قتل کیس میں ملوث ملزمان کورہا نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  ملزمان کی تین ماہ کے لئے  نظربندی کانوٹیفکیشن ایم پی او ایکٹ کےتحت جاری  کردیا گیا۔ سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس کی درخواست پر  ملزمان کی نظر بندی کا فیصلہ کیا ہے۔

 آئی جی سندھ  نے اپنے خط  میں کہا تھا کہ ملزمان سے  پروین رحمن کی بہن اور خاندان کے دیگر افراد  کی   جان  کو  خطرہ ہے۔

سندھ ہائی کورٹ   پروین رحمن قتل کیس کے ملزمان  امجد سواتی، ایاز سواری،احمد علی، محمد رحیم، اور عمران سواتی کو بری کرچکی ہے۔