کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ سے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرز اور پولیس نے بلدیہ یوسف گوٹھ سے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم پینتیس سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور پندر ہ سو روپے کے عواض اسلحہ فراہم کرتا تھا۔گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔