پاکستانی فلم جان اس ماہ سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شائقین فلم کو سینما آنے کی دعوت دی۔
پروڈیوسر کے مطابق فلم میں اقلیت کی نمائندگی کو بھرپور انداز میں فلمایا گیاہے۔
عید الاضحی کے بعد بھی پاکستانی سینما انڈسٹری کی رونقیں بحال رہیں گی۔
نئی فلم ۔جان ۔ ایک مسیحی لڑکے کی کہانی ہے،، جو کراچی میں رہتے ہوئے کئی مشکلات کا سامنا کرتا ہے۔
کراچی میں فلم کی کاسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شائقین کو فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ فلم کے مرکزی کردار عاشر وجاہت اور رومیسہ خان نے بتایا کہ فلم میں اپنے کردار کے قریب سے قریب تر رہنے کی کوشش کی ہے۔
فلم کی پروڈیوسر فائزہ کا بطور پروڈیوسر یہ پہلا تجربہ ہے۔ کہتی ہیں فلم میں لوکیشن پر کافی توجہ دی ہے۔
کراچی میں فلمائی گئی فلم ۔ جان ۔میں معروف یوٹیوبر رضاسمو اور اداکار سلیم معراج بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔