، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی

عرفان علی عرفان علی

 ،   پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے  عناصر    اور سہولت کاروں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، آئی ایس پی آر

فورم کی شہداء کے ایصال  ثواب کے لئے فاتحہ خوانی، آئی ایس پی آر

 شہدائے افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور  شہریوں کی   قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق

  خطے کی موجودہ صورتحال اور  قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ 

 بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی پر بھی بریفنگ ،  

  علاقائی اور داخلی سلامتی   کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ  ، 

فورم کا ہرقیمت پر بلاتفریق دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ   ، 

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے  عناصر    اور سہولت کاروں کیخلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی،فورم 

کسی کو بھی بلوچستان میں امن وامان  میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،فورم 

بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی میں  خلل ڈالنے والے عناصر  کو ناکام بنایا جائے گا، شرکاء 

بلوچستان میں  تمام  ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ، گٹھ جوڑ   بے نقاب ہو چکا ہے، شرکاء کانفرنس 

ایسے عناصر اور ایسی کوششیں کرنے والوں کوکسی بھی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی، فورم کا اعادہ

نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کے تحت"  عزم استحکام " کی حکمت عملی کے  تیز اور مؤثر نفاذ  کی ضرورت پر زور 

فورم نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کے تعاون سے مشترکہ نقطہ ٔ نظر کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا

ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عملدرآمد کرینگے،شرکا

 قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی، شرکاء کانفرنس

آرمی چیف  نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو   سراہا   ، 

آرمی چیف کا بغیر کسی رکاوٹ  نیشنل ایکشن پلان کے تیز  نفاذ  کی ضرورت پر زور، 

نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں  پائیدار ہم آہنگی ، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں، آرمی چیف نے کہاکہ

پاک فوج  دہشتگردوں  کی مالی اعانت کیخلاف سخت قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، 

غیر قانونی سر گرمیاں  دہشتگردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں، 

پاکستان میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ، 

فورم کا  مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی  جاری سنگین خلاف ورزیوں  پر تشویش کا اظہار 

فورم نے لائن آف کنٹرول  پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر  خدشات ظاہر کئے

فورم کا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق   کیلئےپاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور 

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری  انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئےمستقل سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور

فورم  کا فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ،

فورم کی غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت،

 فورم  کا فلسطین کے عوام کو غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ ،

  آرمی چیف  کی  فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھنے کی ہدایت 

 آرمی چیف نے بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کیلئےسخت تربیت کو یقینی  بنانے پر بھی زور دیا،