نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
شاداب خان انجری کا شکار ہیں۔ حارث سہیل کم بیک کریں گے۔
چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ شاداب خان کو انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔
شاداب نے کہا تین ون ڈے کھیل جاوں گا آج گیند کرائی تو انگلی میں اچھا فیل نہیں کیا سیفی واپس آیا اچھا لگا اچھی پرفارمنس دی لیکن رضوان ابھی ہمارے پاس ہے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کپتان اور سلیکٹرز ایک پیج پر ہیں۔ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اس کو اتنا ہی اچھا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔
ماشااللہ بابر اعظم جتنا بڑا کھلاڑی ہے اس کو اتنا ہی اچھا کپتان دیکھنا چاہتے ہیں یہ سب کی خواہش ہے
چیف سلیکٹر نے کہا کہ یہ ایسی کرسی ہے کہ اکثر لوگ ناراض ہوں گے۔ یہ انصاف کی جگہ ہے، سب کو خوش نہیں کرسکتا ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9، دوسرا 11 اور تیسرا 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہے ۔