کراچی میں عید سیزن بری طرح فلاپ۔ تاجر خریداروں کے منتظر رہ گئے

نزاہت خان نزاہت خان

  کراچی میں عید سیزن  بری طرح فلاپ۔ تاجر خریداروں کے منتظر رہ گئے


 کراچی میں عید سیزن  بری طرح فلاپ۔ تاجر خریداروں کے منتظر رہ گئے۔ محض  پندرہ سے اٹھارہ ارب روپےکی فروخت۔  ستر فیصد مال پڑا رہ گیا۔


آ ل کراچی تاجراتحاد کا  کہنا ہے رواں سال عید سیزن کاروباری لحاظ سے پچھتر برسوں کا  مایوس کُن سال  رہا۔  بازاروں میں چہل پہل، گہما گہمی اور رونقوں کے باوجود  خریداری نہ ہوسکی۔خریداری محض  چالیس فیصد تک محدود رہی۔ تاجروں کی جانب سے  عید سیزن کے لئے خریدا گیا، ستر فیصد مال پڑا رہ گیا۔ آل کراچی تاجراتحاد کے مطابق  نوے فیصدخریداروں کی دلچسپی سستے مال میں زیادہ رہی۔ اسی فیصد خریداری خواتین اور بچوں کے کپڑوں اور جوتوں  کےلئے کی گئی۔