سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے  کے خلاف  پی ٹی آئی کی درخواست  سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے  کے خلاف  پی ٹی آئی کی درخواست  سماعت کے لئے منظور کرلی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ اور  دیگرکی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن، حکومت سندھ، سیکریٹری بلدیات اور  دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ۔ سیکریٹری سندھ اسمبلی ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ ودیگرکوبھی نوٹس کا اجرا کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف  کی جانب سے  بلدیاتی انتخابات کے طریقہ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے نو مئی  تک تحریری جواب طلب کرلیا۔