اپوزیشن لیڈ ر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ کا کہنا ہے وفاق، کراچی کے
حالات کا نوٹس لے۔رینجرز کو مکمل اختیارات
دیے جائیں۔ بلدیاتی قانون پر اپوزیشن
سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ سرخی پاوڈر لگا
کر کالے قانون کو سفید کیا جارہا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عاد ل شیخ کا کہنا ہے
کراچی میں لٹیرے شہریوں کی جان لے رہیں۔
خراب پراسیکیویشن کے سبب ہزاروں جرائم پیشہ افراد رہا ہوگئے۔
پریس کانفرنس میں کہا کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا۔ وزیر داخلہ کو خط
لکھا ہے۔ وفاق، کراچی کے حالات کا نوٹس لے۔رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں۔
انہوں
نے کہا کہ بلدیاتی قانون پر اپوزیشن سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔ نا ہی
کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ سرخی پاوڈر لگا
کر کالے قانون کو سفید کیا جارہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہمیں
سندھ کی بچیوں پر مظالم کے
خلاف آواز نہیں اٹھانے دی گئی۔ اسمبلی میں
بات نا کرنے دی،،تو وزیراعلی ہاوس کے باہر اجلاس
کریں گے۔۔