کراچی ڈالمیا روڈ پر ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف میں جھگڑے کے دوران ریسٹورینٹ میدان جنگ بن گیا

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی ڈالمیا روڈ پر ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف میں جھگڑے کے دوران ریسٹورینٹ میدان جنگ بن گیا

کراچی ڈالمیا روڈ پر ملازمین اور سیکیورٹی اسٹاف میں جھگڑے کے دوران ریسٹورینٹ میدان جنگ بن گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل  ہوگئی۔

جھگڑے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد اہلخانہ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں موجود تھی ۔اس دوران ہوائی فائرنگ ہوئی تو شہری خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑے ہوئے۔ مخالفین ایک دوسرے پر برتن اور دیگر سامان پھینک کر حملہ کرتے رہے ۔ ویڈیو میں شہریوں کو ریسٹورینٹ سے باہر بھاگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حکام کےمطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچی تھی۔ جھگڑا  ویٹرز اور سکیورٹی اسٹاف میں ہوا تھا۔ریسٹورینٹ  کے مالک نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ۔