کراچی ابراہیم حیدری صنعتی علاقے میں پولٹری فارم اراضی پر قبضے کا کیس۔
عدالت نے ریمارکس
دیئے سمندر کے اندر بھی آبادیاں بنائی جا رہی ہیں۔
حکومتی ادارے
سوئے ہوئے ہیں۔ حکومتی جواب آنے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
سندھ ہائی
کورٹ میں ابراہیم حیدری انڈسٹریل ایریا میں پولٹری فارم اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم
بنانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے سمندر کے اندر بیس کلومیٹر
تک آبادیوں کو لے گئے ہیں یہ بتائیں ،،
آپ کو یہ انڈسٹریل لینڈ پچاس ہزار روپے فی ایکڑ
میں کیسے مل گئی۔
حکومتی محکمے
تو سوئے ہوئے ہیں۔ حکومت کا جواب آنے دیں،
پھر مناسب فیصلہ جاری کریں گے۔
عدالت نے سندھ حکومت اور بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار
نے موقف اپنایا ہے کہ لینڈ مافیا نے اراضی پر
قبضہ کرکے رہائش اختیار کروا دی ہے۔