پاک بحریہ کے زیر انتظام نویں کثیر القومی امن مشقوں کا آغاز سات فروری سے ہوگا

عدنان اطہر عدنان اطہر

 پاک بحریہ کے زیر انتظام نویں  کثیر القومی امن مشقوں کا آغاز سات فروری سے ہوگا


پاک بحریہ کے زیر انتظام نویں  کثیر القومی امن مشقوں کا آغاز سات فروری سے ہوگا جو گیارہ فروری تک جاری رہیں گی۔

امن مشقوں میں اس بار ساٹھ  سے زائد ممالک اور دنیا بھر سے مندوبین شریک ہوں گے ۔کمانڈر فلیٹ پاکستان نیوی کہتے ہیں اس بار امن ڈائیلاگ،، امن مشقوں کا لازمی جزو ہیں۔


امن کے لئے یکجا۔۔۔ کا عنوان ۔۔۔پاک بحریہ  نویں   کثیر القومی بحری امن مشقوں کے انعقاد کو تیار۔۔۔ انتظامات  کو حتمی شکل دے دی گئی ۔


امن مشق دو ہزار پچیس سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کمانڈر فلیٹ پاکستان نیوی رئیر ایڈمرل عبد المنیب نے بتایا کہ اس بار ساٹھ ممالک امن مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔

ہر مرتبہ دیگر ممالک کی بڑھتی تعداد  مشقوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔اس بار امن ڈائیلاگ 8 سے 10 فروری تک جاری   رہیں گے جن میں کئی ممالک کی  بحری افواج کے سربراہ شریک ہوں گے 



کمانڈر فلیٹ  پاک نیوی نے بتایاکہ معلومات کے حصول کے لئے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے ،  سعودی عرب اور  متحدہ عرب امارات سمیت  اہم  ممالک  بحری بیڑوں ، طیاروں اور دیگر  جنگی سازو سامان کے ساتھ شریک ہوں گے،امید ظاہر کی کہ امن مشقیں بین الاقوامی چلینجز کا مقابلہ کرنے میں معاون ثابت ہو ں گی۔

بریفنگ  میں مزید   بتایا  کہ  ایسے ممالک   بھی امن مشقوں کا حصہ ہوں گے جن کے درمیان سیاسی اختلاف پایا جاتا ہے ۔۔۔پاک بحریہ  کا مقصد سمندر کو عالمی تجارت کے لئے محفوظ بنانا ہے اور مشقوں کا ایک ہی پیغام ہے ،امن کے لئے یکجا ہونا۔۔۔