کراچی کے علاقے اونگی ٹاؤن میں جھنڈالگانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے،
حالات کشیدہ ہوئے تو پولیس نے پہنچ کر لاٹھی
چارج اور شیلنگ کرکے حالات پر قابو پایا
اورنگی ٹاؤن قذافی چوک کے قریب
جھنڈا اور بینرز لگانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا
ہوگیا،
اس دوران سیاسی کارکنان نے ایک
دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی اور پتھراؤ
کیا
جس سے علاقے کی صورتحال کشیدہ ہوگئے
،پولیس واقعے کی اطلاع پر بروقت
پہنچی اور فوری ایکشن کرتے ہوئے شیلنگ اور
لاٹھی چارج کرکے مشتعل کارکنان کو منتشر کر دیا ،
علاقے میں کشیدگی کے باعث کاروبار قبل او وقت بند ہوگیا
جبکہ پولیس کی بھاری نفری ممکنہ خدشات پیش نظر تعینات کردی گئی،
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ
دونوں جماعتوں کے عہدیداران کو تھانے
طلب کرکے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔