بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد جاری

بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد جاری

نئی دہلی: بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ مبصرین کے مطابق انتہا پسند بی جے پی حکومت مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہندوتوا کے زہر کو فروغ دے رہی ہے۔

بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق ہندو انتہا پسند مذہب کے نام پر غریب مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں۔بھارتی ہندو دنیا بھر میں انتہا پسندی اور نفرت کا استعارہ بن چکے ہیں۔مودی حکومت بدترین کرپشن سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوازم کے تحفظ کا پرچار کرتی ہے۔ہندوتوا پسند عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لوٹ مار کر چکے ہیں۔مبصرین کے مطابق انتہا پسند مودی کی زیر سرپرستی بھارت میں ہندوتوا کا زہر خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بھارت کی پرتشدد پالیسیاں مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔