ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کہتے ہیں بلدیاتی آئینی
ترمیمی بل کے خاتمے کے لئے کسی قربانی سے
دریغ نہیں کریں گے۔ عدالتوں میں پٹیشنز دائر ہیں،، کوئی شنوائی نہیں
ہوئی۔ مطالبات پورے نا ہوئے،، تو سندھ
حکومت کے خاتمے اور صوبے کے حصول کے لئے نا ختم ہونے والی تحریک کا آغاز کریں گے۔
ایم کیوایم نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ اسمبلی سے پاس کردہ بلدیاتی آئینی ترمیمی
بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ
مہاجروں کے ساتھ زیادتی کا کوئی نوٹس نہیں لے رہا۔ ترمیمی بلدیاتی بل واپس نا
ہوا،، تو حکومت کے خاتمے اور صوبے کے حصول کے لئے جلد تحریک کا آغاز کریں گے۔۔
کنور نوید جمیل،رہنما ایم کیوایم۔۔۔اس ظالمانہ نظام کیخلاف ۔ جو کراچی
کے لوگوں کو صرف محکمومی دیتاہے ۔۔۔ صرف مجبوری محرومی دیتاہے ۔ اس کونہیں تسلیم کیاجائے
گا ۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر
نے کہا کہ بلدیاتی اداروں سے تمام اختیارات لے لئے گئے۔ عدالتوں اور وفاقی حکومت کو معاملے پر فوری ایکشن لینا ہوگا
۔
وسیم اختر،رہنما ایم کیوایم ۔سارے اختیارات سندھ حکومت اپنے پاس رکھ
رہی ہے ۔ اس پر صاحب اقتدار کوسامنے آنا چاہیے ۔ کراچی ختم ہورہاہے ۔ کراچی تباہ
ہورہاہے ۔ وفاقی حکومت کیا کررہی ہے ۔۔۔
ایم کیوایم رہنماوں کا کہنا تھا کہ
ہر گلی،،، ہر محلے اور سڑکوں پر احتجاج
ہوگا۔ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے
کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔