کراچی میں چند گھنٹوں میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق بلدیہ کباڑی چوک کے قریب چھری کے وار سے پانچ افراد زخمی ہوگئےزخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیازخمیوں میں باپ بیٹا شامل ہیں واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، مزید تحقیقات جاری ہے دوسری جانب نیوکراچی سیکٹر فائیو جی میں نامعلوم سمت گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ادھر کورنگی ڈھائی نمبر اور بن قاسم میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے پولیس تمام واقعات سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے