کراچی سمیت سندھ بھر کے 41 ہزار طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ 2023 کے امتحان کا مختلف سینٹرز پر انعقاد کیا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں 15 ہزار طلبہ شریک ہوئے۔ امتحان کے اختتام پر طلبہ اور والدین بد انتظامی کے سبب پریشان نظر آئے۔

وزیر صحت سندھ کہتے ہیں جو بجٹ ملتا ہے اس میں ایسا ہی انتظام ممکن ہے۔ 

کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ امتحان۔۔
انتظامیہ کے لیے امتحان بن گیا۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں 15 ہزار طلبہ کے اینٹری ٹیسٹ کا پرامن ماحول میں انعقاد ہوا،، طلبہ امتحانی پرچے سے بھی مطمئن دکھے۔ مگر واپسی پر اپنے والدین کو ڈھونڈتے دکھائی دئیے۔ 

والدین کا کہنا تھا کہ دوسری بار ٹیسٹ کا انعقاد ویسے ہی اذیت تھی۔ بدانتظامی سے پریشانی اٹھانی پڑی۔ ٹریفک میں پھنسے شہری بھی نالاں دکھائی دئیے۔
نگراں وزیر صحت سندھ نے ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا۔ کہا جتنا بجٹ ہے اس حساب سے انتظامات کیے ہیں۔۔ کمی رہ گئی ہوگی۔ 

کراچی ایکسپو سینٹر میں 15000 ، جامشورو سے 13 ہزار، شہیدبے نظیرآباد ست 4 ہزار جبکہ لاڑکانہ سے 9 ہزار طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔صوبے میں 3600 ایم بی بی ایس اور 1190 بی ڈی ایس نشستوں کے لیے امتحان لیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں امتحانی پرچوں کو ڈبوں میں سیل کیا گیا۔