خیرپور رکن قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ نے گاوں بھٹ اور آغا علی جتوئی یونین کونسل __ ضلع خیرپور میں خواتین کیلئے خصوصی طور پر تعمیر کئے گئے دستکاری سنٹرز کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ہلوتاس پاکستان کی کنٹری ڈائیریکٹر ارجمند نظامی اور ان کی ٹیم، پارٹنر آگنائزیشن انڈس کرافٹس فاونڈیش کی جی ایم اور ان کی ٹیم کے علاوہ گاوں کی دستکار خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نفیسہ شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ اس گاوں کی مضنوعات پورے ملک میں اپنی پہچان آپ ہوں۔
ارجمند نظامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیلویتاس پاکستان سیلاب ذدگان کی بحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔ بعد اذاں نفیسہ شاہ نے منتخب ہنرمند خواتین میں کرافٹ ٹول کٹس تقسیم کیں۔