گیس کی کمی پرایل پی جی کا جہاں استعمال بڑھ گیا

صبانور صبانور

گیس کی کمی پرایل پی جی کا جہاں استعمال بڑھ گیا

گیس کی کمی پرایل پی جی کا جہاں استعمال بڑھ گیا۔۔ وہیں اسٹیل کےغیرمعیاری سلنڈرکےدھماکوں اورحادثات میں بھی اضافہ ہوگیا۔۔ اوگراکی اجازت سےاب نئےفائبرایل پی جی سلنڈرزمتعارف کردائیےگئےہیں جسکی فلنگ اب دکانوں پرنہیں بلکہ کمپنی میں کی جا ئےگی۔ ماضی میں ان فائبرسلنڈرزکوبرآمد کیا جاتا تھا۔ اب اوگراکی اجازت کےبعد کراچی میں  ملک میں تیار کردہ فائبرسلنڈرکی فروخت کا آغازہوگیا۔

ان فائبرسلنڈرمیں آگ لگنےکا کوئی خطرہ نہیں۔ کم وزن والےان سلنڈرکا فلنگ اسٹیشن کراچی میں قائم کردیا گیا ہے۔

پی ایس اوکی جانب سے تیارکیےگئےان کمپنی سلینڈرکی نہ صرف لائف ٹائم گارنٹی دی جارہی ہے بلکہ انکی فلنگ کا مرحلہ بھی دکانوں کےبجائےاب صرف کمپنی میں ہی ممکن ہوسکےگا۔۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ اسٹیل سلنڈرکم درجہ حرارت والےعلاقوں میں گیس جمنےکا سبب بنتےہیں لیکن اب فائبرسلنڈرزکومنفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ والےعلاقوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ سلنڈرپرگیس کی مقدارکےتعین کا نشان بھی موجود ہے۔